بھارت: کورونا وائرس کے  ایک دن میں ایک لاکھ کیس ریکارڈ

231

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے ایک لاکھ ریکارڈ کیس سامنے آگئے۔ اس اضافے کے بعد بھارت میں متاثرین کی مجموعی تعداد 40لاکھ 65ہزار ہو گئی ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق متاثرین کے لحاظ سے بھارت امریکا کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ ریاست مہاراشٹرا سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ہے ، جہاں اب تک 10لاکھ سے زائد افراد میں کورونا کی تشخیص ہو چکی ہے۔