کولمبیا میں مظاہروں کے دوران ہلاکتیں 13 ہوگئیں‘ 400 زخمی

140

بگوٹا (انٹرنیشنل ڈیسک) کولمبیا میں کئی روز سے جاری پُرتشدد مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کی تعدا 13 ہوگئی،جب کہ 400سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق وزیر دفاع نے بدامنی کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے عوام سے معافی مانگ لی۔ حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 209 شہری اور194 پولیس اہل کار شامل ہیں، مظاہرین نے 60 عمارتو ں اور پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے استعمال کی جانے والی درجنوں بسوں کو نقصان پہنچایا ۔واضح رہے کہ پرتشدد مظاہروں کا آغاز بدھ کے روز وڈیو عام ہونے کے بعد ہوا تھا،جس میں پولیس اہل کار ایک شہری کو زمین پر لٹاکر زدوکوب کررہے تھے۔