امریکا: جنگلات کی آگ سے استنبول کے برابر رقبہ تباہ

525

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاستوں کیلیفورنیا، اوریگون اور واشنگٹن کے جنگلات میں پھیلنے والی آگ نے تُرکی کے شہر استنبول جتنے رقبے کو لپیٹ میں لے لیا۔ اوریگون کی گورنر کیٹ براؤن کا کہنا ہے کہ آگ سے 10لاکھ ایکڑ سے زائد رقبہ جل کر راکھ بن چکا ہے اور کئی افراد لا پتا ہیں۔ ریاست کیلیفورنیا میں 20 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں 15 اگست کے بعد مختلف علاقوں میں 13 ہزار سے زائد بار آسمانی بجلی گرنے سے 900 مقامات پر آگ لگی۔ ہے۔ ریاست کا 12 ہزار 50 مربع کلو میٹر کا رقبہ راکھ کا ڈھیر بن چکا ہے۔ کیلی فورنیا میں 64 ہزار اور اوریگون میں 40ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔