بولیویا: منی بس اور ٹرک میں تصادم‘ 7افراد ہلاک‘ 7زخمی

114

سکرے (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوب امریکی ملک بولیویا میں ٹریفک حادث میں 7افراد ہلاک اور 7زخمی ہوگئے۔ وزارت داخلہ کے مطابق حادثہ ملک کے مغربی حصے میں پیش آیا کہ جب ایک منی بس لا پاز دیسگاڈیرو شاہراہ پر ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔