ایران میں حکومت مخالف  ریسلر کو پھانسی دے دی گئی

295
ایران میں سزائے موت پانے والے ریسلر نوید افکاری کی فائل فوٹو

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران میں نوید افکاری نامی پہلوان کی سزائے موت پر عمل کردیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ایران کے جنوبی شہر شیراز کی عادل آباد جیل میں 27سالہ ریسلر کو پھانسی دی گئی۔ نوید پر الزام تھا کہ اس نے 2 اگست 2018ء کو شیراز میں واٹر بورڈ اتھارٹی کے ایک ذمے دار کو چاقو کے وار کر کے قتل کردیا تھا۔ عدالت نے اس کے مقدمے کی سماعت کے دوران سزائے موت سنائی تھی، جس پر عالمی سطح پر مذمت شروع ہوگئی اور اس کی سزا ختم کرنے کے مطالبات کیے جانے لگے۔