جاپان نئی میزائل دفاعی پالیسی پر تیزی سے عمل پیرا

360

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپانی حکومت نے سال کے آخر تک دفاعی میزائل کے حوالے سے نئی پالیسی کی تشکیل دینے کی تیاری شروع کردی۔ اس سلسلے میں قومی سلامتی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں وزیراعظم شنزو آبے، نائب وزیراعظم آسو تارو، چیف کابینہ سیکرٹری سوگا یوشی ہِیدے اور وزیر دفاع کونو تارو نے شرکت کی۔ آبے نے اپنے بیان میں کہا کہ جاپان کی سلامتی کو بیرونی طور پر سنگین خطرات کا سامنا ہے،جس کا مظاہرہ شمالی کوریا کی جانب سے نئی اقسام کے بیلسٹک میزائلوں کے تجربات سے ہوتا ہے۔ ٹوکیو حکومت دفاعی صلاحیت حاصل کرنے کے لیے نئے میزائل تیار کرنے پر غور کرے گی۔