اقوام متحدہ کی پچھترویں  جنرل اسمبلی وڈیو لنک پر ہوگی

235

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ نے کورونا وائرس کے باعث جنرل اسمبلی کے پچھترویں اجلاس میں کسی ملک کے سربراہ کو نہ بلانے کا اعلان کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق 15 ستمبر کو ہونے والا اجلاس وڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوگا اور عالمی ادارے کی تاریخ میں پہلی بار کوئی سربراہ شرکت کے لیے نیویارک نہیں جائے گا۔ امریکی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث نیویارک آنے والے ہر شخص کے لیے 14 دن قرنطینہ لازمی قرار دے رکھا ہے ۔