ہانگ کانگ کے میڈیا ٹائیکون کا مزاحمت جاری رکھنے کا عزم

60
ہانگ کانگ کے میڈیا کی بااثر شخصیت جمی لائی جاپانی سرکاری نشریاتی ادارے کو انٹرویو دے رہے ہیں

ہانگ کانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) ہانگ کانگ کے میڈیا کی با اثر شخصیت جمی لائی نے کہا ہے کہ انہیں چین کی جانب سے نافذ متنازع سیکورٹی قانون کے تحت خاموش نہیں کرایا جاسکتا۔ لائی کا اخبار ایپل ڈیلی اکثر چین کو تنقید کا نشانہ بناتا رہتا ہے،جس کے باعث 10اگست کو انہیںگرفتار کر لیا گیا تھا۔ ادھر بیجنگ کے حامی میڈیا کا کہنا تھا کہ جمی لائی کو ایک سوشل میڈیا گروپ کو رقم دینے پر گرفتار کیا گیا تھا، جو دیگر ممالک سے ہانگ کانگ پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔