فائرنگ اور دیگر واقعات میں چینی باشندے سمیت 8جاں بحق

195

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد میںفائرنگ اور دوسرے حادثات وواقعات میں چینی باشندے اور ماں بیٹی سمیت 8 افرادجاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن سعید آباد میں 25 سالہ مطیع الرحمان نے ہفتے کی دوپہر اپنے سسر کے گھر میںداخل ہو کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اس کی 55سالہ ساس ریحانہ زوجہ یوسف جاں بحق جب کہ اس کی 25سالہ بیوی وجیہہ ہلاک ہوگئی، ایس پی بلدیہ شہلا قریشی کے مطابق لڑکی کی دوسال قبل ملزم سے شادی ہوئی تھی۔ تاہم لڑکی ان دنوں ناراض ہوکر ماں کے گھررہ رہی تھی اور اس نے اپنے شوہر کے ساتھ جانے سے انکار کردیاتھاجس پر مطیع الرحمان نے یہ کارروائی کی ۔ناظم آباد کی مجاہد کالو نی میں 3 مسلح افراد ایک ہارڈ وئیر کی دکان میں ڈکیتی کے ارادے سے داخل ہوئے جس پر دکان میں موجو د 55سالہ محمدسلامت ولد محمد سلیمان نے مزاحمت کی کوشش کی تو ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سے سلامت موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 55سالہ شخص جاں بحق جبکہ30سالہ عرفان ولد جان محمد زخمی ہوگیا،ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ،واقعہ کی اطلاع پر ناظم آباد پولیس موقع پر پہچ گئی جس نے لاش اور زخمی کواسپتال منتقل کردیا،زخمی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ ناظم آباد پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاد مقدمہ درج کرلیا۔ محمودآباد ٹی پی 02 گراؤنڈ گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے53سالہ نعمت ولد مشتاق جاں بحق جناح ہو گیا، بھینس کالونی میں چوکنڈی اسٹاپ کے قریب نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر 65 سالہ ٹریفک ملاح ولد آچر جاں بحق ہو ا حادثے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اسپتال منتقل کردی ۔بن قاسم تھانے کی حدود میں واقع لکی پاور پلانٹ میں کام کے دوران اس کے ٹاور گر نے کے باعث 2 افراد جاں بحق ہوگے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک چینی باشندہ زنگ ہونگ اور پاکستانی مجاہد حسین ولد حسین بخش شامل ہے، جاں بحق ہونے والے دونوں پاور پلانٹ کے ورکر تھے اورکئی فٹ اونچے ٹاور پر کھڑے ہوکر کام کر رہے تھے۔دونوں لاشیں جناح اسپتال منتقل کردی گئیں جب کہ بن قاسم پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے۔سپرہائی وے گڈاب سٹی کے قریب گھر میں زہر خورانی سے 25 سالہ جعفر ولدلال خان جاںبحق ہوگیا ،واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔