جامعات ایس او پیز پرمکمل عمل کریں ،چیئرمین ایچ ای سی

162

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری نے کہا ہے کہ ملک بھر کی جامعات ایچ ای سی کی طرف سے فراہم کردہ ہدایات پر مکمل عمل پیرا ہونے کے عزم کے ساتھ 15ستمبر سے مرحلہ وار کیمپس کھولنے کا آغاز کر رہی ہیں۔ وہ بتیسویں وائس چانسلرز کمیٹی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں ملک بھر کی 150سے زائد جامعات کے وائس چانسلرز، ریکٹرز، اور صدور نے شرکت کی۔ اجلاس میں جامعات کھولنے کے منصوبے اور طریقہ کار پرگفت وشنید کی گئی۔ چیئرمین ایچ ای سی کا کہنا تھا کہ ایچ ای سی اور حکومت وائس چانسلرز پر اعتماد رکھتے ہیں کہ وہ تعلیمی معیار پر سمجھوتا کیے بغیر جامعات سے منسلک کمیونٹی کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ کورونانے تعلیمی سرگرمیوں کو مشکل بنادیا ہے تاہم وائس چانسلرز کی قیادت میں تعلیمی معیار کویقینی بناتے ہوئے کورونامخالف ایس او پیز (SOPs) پر سختی سے عمل ہو گا۔ چیئرمین ایچ ای سی نے وثوق سے کہا کہ جامعات ایچ ای سی کی ہدایات، جو کہ ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔