تعلیمی ادارے شیڈول کے مطابق کھولے جائیں گے، سعید غنی

277

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے مقرر کردہ شیڈول کے مطابق کھولیں جائیں گے اور اس حوالے سے جہاں حکومت اور انتظامیہ بھرپور تیاریاں کررہی ہیں وہاں نجی تعلیمی اداروں پر بھی بھاری ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ وہ جاری کردہ ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ہفتہ کے روز اپنی زیر صدارت نجی تعلیمی اداروں کی مختلف ایسوسی ایشنز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری تعلیم سندھ احمد بخش ناریجو، ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز منصوب احمد صدیقی، ماہر تعلیم شہناز وزیر علی اور دیگر بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ اسکول وین میں آنے والے بچوں کے حوالے سے والدین جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔