الخدمت کے تحت صالح گوٹھ میں بارش متاثرین کیلیے مفت میڈیکل کیمپ

342

کراچی (اسٹاف رپورٹر) الخدمت کے شعبہ صحت کے تحت صالح گوٹھ قائدآباد میں متاثرین بارش کو وبائی امراض سے بچانے کیلئے ایک روزہ مفت موبا ئل میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا ۔موبائل میڈیکل کیمپ میں ماہر ڈاکٹرزاو۱ر پیرا میڈیکل اسٹاف نے مریضوں کا معائنہ کیا ۔میڈیکل کیمپ میں بڑی تعداد میں خواتین ،بچوں اور بزرگوں کا معائنہ کیا گیا اورڈاکٹرزکی تجویز کردہ مفت ادویہ بھی فراہم کی گئیں ۔دریں اثنا ایگز یکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی نے کہا کہ بارشوں کے باعث متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کا خطرہ ہے ۔اس سلسلے میں الخدمت نے بارشوں کے بعد فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں مفت میڈیکل کیمپ کا آغاز کردیا تھا جبکہ کیمپ میں آنے والے مریضوں کو مفت ادویہ بھی فراہم کی جار ہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مفت میڈیکل کیمپس کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔