خاتون پولیس انسپکٹرنے اعلیٰ افسران پرہراساں کرنے کاالزام لگادیا

144

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس افسران خاتون اہلکاروں کو ہراساں کرنے لگے خاتون انسپکٹر کا وڈیو بیان منظر عام پر آگیا ،جس میںسابق ایس ایچ او انسپکٹر غزالہ نے کہا کہ پولیس میں شامل کالی بھیڑیں مجھے ہراساں کررہی ہیں، مجھے کہا جارہا ہے کہ پولیس کی نوکری چھوڑ دوں ورنہ سوشل میڈیا پر مہم چلائیں گے اور تم خود استعفے پر مجبور ہوجاؤگی۔انہوں نے کہا کہ میں نے ان کرپٹ عناصرکے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔