خصوصی عدالت میں ڈاکٹرعاصم کیس کے اہم گواہ کابیان قلمبند

158

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈاکٹر عاصم کے اسپتال میں دہشت گردوں کے علاج سے متعلق مقدمہ کی سماعت ہوئی سماعت کے موقع پر ڈاکٹر عاصم حسین، رؤف صدیقی اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے ، کیس کے اہم گواہ ضیا الدین اسپتال کے سابق ڈپٹی میڈیکل ڈائریکٹر نے اپنا بیان قلمبند کرایا۔عدالت کو بتایا گیا کہ رینجرز کے ایک گواہ کا انتقال ہوگیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہ طلب کرلیے۔