سائٹ ایریا کی سڑکیں موہن جوڈرو کا نقشہ پیش کر رہی ہیں،مولانانعمان نعیم

86

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم مولانانعمان نعیم نے پیپلزپارٹی کے مقامی رہنماندیم بھٹواور عمائدین سائٹ ایریا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ جامعہ بنوریہ میں 54 ممالک کے5ہزارطلبہ زیر تعلیم ہیں ،غیرملکی وفوداور سفراء کی آمدرہتی ہے،سائٹ ایریا کی سڑکیںموہن جوڈاروکانقشہ پیش کر رہی ہیں، بارش سے پہلے صورت حال بدتر،اب بدترین ہوچکی ہے اور اس کا کوئی پرسان حال نہیں۔