عظمت صحابہ ؓکاتحفظ مسلمانوں کے ایمان کامسئلہ ہے،عبدالرحمن سلفی

542

کراچی(پ ر)امیرجماعت غربااہل حدیث مولاناعبدالرحمن سلفی ودیگر علمانے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ صحابہ کرام اوراہل بیت ؓکی عظمت کاتحفظ مسلمانوںکے ایمان کامسئلہ ہے اوراس کے لیے مسلم امہ ہرقسم کی قربانی دے سکتی ہے،انہوںنے کہا کہ آج ہونے والی ’’عظمت اہل بیت واصحاب رسولؐ ‘‘ ریلی میں اہل توحیدشرکت کرکے قرآن، پیغمبرانقلاب صلی اللہ علیہ وسلم اورصحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین سے بھرپور محبت کااظہارکریں گے۔