ایلیٹ یوتھ نیٹ بال پروگرام کے تحت خواتین کھلاڑیوں کی تربیت شروع

206

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام ایلیٹ یوتھ نیٹ بال پروگرام کے تحت خواتین کھلاڑیوں کی تربیت کراچی میں شروع ہوگئی جس میں 50 سے زائد خواتین کھلاڑی تربیت حاصل کررہی ہیں، ان کھلاڑیوں کو کوچز انوار احمد انصاری اور شازیہ یوسف کے علاوہ جونئیر کوچ نیشا سلطان جدید اور اعلی تربیت دے رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ ان خواتین کھلاڑیوں میں سے ہی جونیئر ٹیموں کا انتخاب کرکے انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کے لیے بھیجا جائے گا۔