کورونا ویکسین کی آزمائش10 دن میں شروع ہوگی، اسد عمر

153

اسلام آباد( آن لائن )وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا ویکسین کی آزمائش10دن میں شروع ہوجائے گی، یہ چین کی تیار کردہ ویکسین کی آزمائش کا تیسرا مرحلہ ہوگا، ایک ٹوئٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ ویکسین کی آزمائش میں بھی پاکستان حصہ دار ہے۔دوستی کے وجہ سے چینی ویکسین کو اہمیت دی جارہی ہے۔دوسری جانب روس نے بھی کورونا ویکسین تیار کرلی ہے جس کی پہلی کھیپ مختلف خطوں میں بھی تقسیم کے لیے بھیجی ہے۔روس کے قومی وبائی تحقیقی مرکز گیمیلیا کے ذریعے تیار یہ ویکسین کا نام ’اسپوتنک -5 ہے۔