زرداری ہاؤس میں جگہ کم پڑگئی، اے پی سی کا مقام تبدیل

337

اسلام آباد (آن لائن) اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کی جگہ تبدیل کردی گئی، اب اے پی سی زرداری ہائوس کے بجائے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں 20 ستمبر کو ہوگی۔ واضح رہے کہ رہبرکمیٹی نے اے پی سی زرداری ہاؤس میں کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم ذرائع کے مطابق زرداری ہائوس میں جگہ کم ہونے کے باعث اے پی سی نجی ہوٹل منتقل کی گئی ہے اے پی سی میں شرکت کیلیے پارٹی قیادت کے ساتھ 3 رہنماؤں کو شرکت کیلیے بلایا گیا ہے، اے پی سی میں 11 اپوزیشن جماعتوں کی قیادت و رہنما شریک ہوں گے، جماعت اسلامی کو بھی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔