موٹروے زیادتی کیس: اہلخانہ کی بیان ریکارڈ کرانے سے معذرت

413

لاہور(نمائندہ جسارت) موٹر وے زیادتی کیس کے سلسلے میں پولیس نے متاثرہ خاتون سے بیان ریکارڈ کرانے کے لیے رابطہ کیا جس پر خاتون کے اہلخانہ نے بیان ریکارڈ کرانے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ خاتون کی حالت ایسی نہیں کہ وہ بیان ریکارڈ کراسکیں۔ ایس ایس پی ذیشان اصغر کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کا بیان اس وقت قلمبند کریں گے جب ان کے لیے ممکن ہو گا۔