کراچی میں آج بارش کا امکان

375

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں آج بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ بھارتی گجرات اور ممبئی کی جانب موجود ہے، ہوا کے کم دباؤ کے باعث مون سون ہوائیں مشرقی سندھ پہنچ گئی ہیں، جس کے باعث کراچی میں آج اتوار کو شام یا رات میںہلکی بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ایک اور ہوا کا کم دباؤ خلیج بنگال میں 19 سے 20 ستمبر کے قریب بن رہا ہے۔