شاہد خاقان کے بیٹے کودبئی جانے سے روک دیا گیا

190

اسلام آباد ( آن لائن)سابق وزیراعظم شاہدخاقان کے بیٹے عبداللہ خاقان عباسی کو ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آبادائرپورٹ پر دبئی جانے سے روک دیا،عبداللہ خاقان کا نام نیب کی اسٹاپ لسٹ میں تھا۔ن لیگ کے نائب صدر شاہدخاقان عباسی کے بیٹے عبداللہ خاقان عباسی نجی ائر لائن کی پرواز ای کے 613سے دبئی جا رہے تھے، ائر پورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن حکام نے کا غذات چیک کیے تو ان کا نام نیب کی اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا، جس سے ان کو آف لو ڈ کرکے واپس بھیج دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ نیب نے ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم کے خلاف ضمنی ریفرنس میں کہا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کے اکائونٹ میں 560 ملین کی ٹرانزیکشن غیرقانونی ہے، شاہد خاقان نے 560ملین کی رقم واپس اپنے بیٹے کے اکائونٹ میں منتقل کی۔ عبداللہ خاقان 2013ء سے 2019ء کے درمیان حاصل رقوم پر وضاحت نہ دے سکے۔