کورونا،5سال سے کم عمر کے بچوں کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں، ڈبلیو ایچ او

216

جنیوا( آن لائن )عالمی ادارہ صحت نے کورونا وبا سے متعلق بچوں میں ماسک کے استعمال کی درجہ بندی کی ہے جس میں 5 سال سے کم عمر ، 6 سے 12 سال اور 12 سے زاید عمر کے بچے شامل ہیں۔عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں، ضروری ہو تو والدین 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو ماسک پہننے میں مدد کریں۔