قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کے والد انتقال کرگئے

1099

قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کے والد انتقال کرگئے،وقار یونس کی کل شب لاہور واپسی متوقع ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  وقار یونس کے والد کافی عرصے سے علیل تھے، والد کی طبعیت خراب ہونے کی اطلاع کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر پاکستان نہ آسکے۔

خیال رہے کہ دورہ انگلینڈ کے بعد وقار یونس آسٹریلوی شہریت ملنے کے بعد اہلیہ کے ہمراہ آسٹریلیا میں ہی مقیم ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ  نےوقار یونس کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ وقار یونس کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔