جھوٹی خبروں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ، سینیٹ کمیٹی

610

اسلام آباد: سینیٹ کمیٹی برائے اطلاعات نے موٹروے پر خاتون سے ہونے والے زیادتی کے واقعہ اور جھوٹی خبروں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ کمیٹی کا اجلاس فیصل جاوید کی زیر صدارت ہوا، جس میں کمیٹی نے ٹی وی چینلز اور اخبارات کو متعلقہ خاتون اور ان کے خاندان کی ذاتی زندگی کا خیال رکھنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ خاتون یا اس کے خاندان کا نام کسی بھی صورت میڈیا پر جاری نہیں ہونا چاہیے۔

اجلاس میں نعمان وزیر خٹک نے سینیٹ اجلاس میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں چلائی جانے والی خبروں کے الفاظ پر جائزہ لینے کی طرف بھی توجہ دلائی،جبکہ پیپلز پارٹی کے   رحمٰن ملک نے کہا کہ جب تک قانون نہیں بنے گا ایسی چیزیں بند نہیں ہوسکتیں۔

دوسری جانب کمیٹی نے پریس کونسل کو دوبارہ قانون کے مطابق ایکشن لینے کی ہدایت کر دی ہے۔