ملک میں گندم اور چینی کی ترسیل ریلوے کے ذریعے کی جائے گی،شیخ رشید

386
اپوزیشن کی بے وقوفیوں کی وجہ سے عمران خان مضبوط ہوئے، وزیر داخلہ

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں گندم اور چینی کی ترسیل ریلوے کے ذریعے کی جائے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ  ریلوے کی آمدن میں اضافے کےلئے مال گاڑیوں میں اضافہ کر رہے ہیں، ایم ایل ون منصوبہ ریلوے کی ترقی کے حوالے سے بہت اہم ہے ۔

وفاقی وزیر ریلوے  کا کہنا تھا  کہ پاکستان ریلوے نے کراچی کو منی ہیڈ کوارٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 شیخ رشید نے کہا کہ رواں سال کے آخر تک ن لیگ اور  ش  لیگ الگ ہوں گی، ن  لیگ پتھر مارنے والی اور ش لیگ سنگ تراش جماعت ہو گی جبکہ لندن اشتہاریوں اور سیاسی بھگوڑوں کی آماجگاہ بنتا جا رہا ہے۔