کراچی میں مذہبی جماعتوں کی ریلی، ٹریفک پلان جاری

568

کراچی: قرآن مجید کی بےحرمتی اوررسول ﷽ کی گستاخی پر کراچی میں  صحابہ اکرام سے محبت کے عنوان سے مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے تبت سینٹر پرعظیم و شان ریلی کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں چھوٹی بڑی تمام مذہبی جماعتوں کی جانب سے قرآن مجید کی بےحرمتی اوررسول ﷽ کی گستاخی کیخلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کراچی میں صحابہ اکرام سے محبت کے عنوان سے تبت سینٹرمیں ریلی نکالی جارہی ہے جس کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں جبکہ مرکزی اسٹیج بھی تیار کرلیا گیا ہے۔

سیکورٹی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعےسےنٹمنے کیلیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں جبکہ اونچی عمارتوں پر اسنائپرز تعینات کردیا گیاہے۔

دوسری جانب ٹریفک پولیس نے متبادل  راستوں کا ٹریفک پلان جاری کردیا ہے ۔

ٹریفک پولیس کے مطابق مطابق ایم اے جناح روڈ ، ٹوٹل پمپ تا سعید منزل روڈ ٹریفک کے لئے بند کردی گئی ہےجبکہ ریگل چوک سے تبت سینٹر آنے والی ٹریفک کو برنس روڈ کی طرف موڑ دیا جارہا ہے۔

اسی طرح گارڈن چوک سے ایم اے جناح آنے والا ٹریفک ایمپریس مارکیٹ اور صدر کی طرف موڑا جارہا ہے۔

ٹریفک پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم اے جناح روڈ کو ٹریفک کیلیے بند کردیا گیا جبکہ ٹریفک کو گرومندر سے پی پی چورنگی اور دیگر راستوں کی طرف موڑ دیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ  گزشتہ روز بھی علماء کمیٹی کی جانب سےعظمت صحابہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی تھی۔