محکمہ ریلوے کا کرایوں میں دس فیصد کمی کا اعلان

442

کراچی: محکمہ ریلوےے نے 21ستمبر سے اے سی بزنس کلاس کے کرایوں میں دس فیصد کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 21ستمبر سے اے سی اسٹینڈرڈ کے کرایوں میں بھی پانچ فیصد کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

14 ستمبر سے تمام ایکسپریس ٹرینوں میں ڈائننگ ریسٹورنٹ دوبارہ لگا دی جائیں گی، ریلوئے مسافروں کو اب ٹرین میں ناشتہ،کھانا،چائے اور دیگر کھانے پینے کی اشیا دستیاب ہوں گی۔

خیال رہے کہ تمام ایکسپریس ٹرینوں سے ڈایئننگ کاریں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے معطل کر دی گئی تھی۔

 دوسری جانب محکمہ ریلوےے نے دو مزید ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں فیض پسنجر لاہور سے شام ساڑھے چھ بجے چل کر رات آٹھ بج کر پچپن منٹ پر نارووال پہنچے گی، جب کہ فیض پسنجر نارووال سے صبح ساڑھے پانچ بجے چل کر سات پچاس پر لاہور پہنچے گے۔