“افغانستان میں امن و استحکام پاکستان کے مفاد میں ہے”

320

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن و استحکام پاکستان کے مفاد میں ہے.

دوحہ میں بین الافغان مذاکرات کی افتتاحی تقریب میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی جبکہ نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق نے بھی شرکت کی.

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بین الافغان مذاکرات قیام امن کیلئےسنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، افغان مسئلے کا حل طاقت کے ذریعے ممکن نہیں، آج دنیا پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کررہی ہے.

انہوں نے  کہا کہ افغان قیادت مذاکرات کے ذریعے قیام امن کی راہ ہموارکرے، افغان امن عمل میں مصالحانہ کردارادا کیا، عالمی برادری کو بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے.

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا ہے کہ بین الافغان مذاکرات کا آغاز ہم سب کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے، افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغان عوام نے کرنا ہے اور افغانستان میں امن و استحکام پاکستان کے مفاد میں ہے.