پاکستان ریلوے کی ویب سائٹ پر 6 ماہ پرانا اشتہار آویزاں

632

لاہور: پاکستان میں کورونا وائرس میں کمی اور لاک ڈاؤن میں خاتمے کے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت کا شیڈول بحال ہوگیا تاہم پاکستان ریلوے کی ویب سائٹ پر اب بھی 6 ماہ پرانا اشتہار آویزاں ہے۔

پاکستان ریلوے میں غفلت کے مرتکب افراد نوکریاں بچانے میں مصروف  ہیں جبکہ ریلوے معلومات کی غرض سے بنائی گئی پاکستان ریلوے کی ویب سائٹ اب بھی 6 ماہ پرانا کورونا وائرس اشتہار اور ٹرنیوں کی آمد و رفت کے بینرز آویزاں ہیں جس کے باعث ریلوے میں سفر کرنے والے مسافر پریشانی سے دوچار ہیں۔

 دوسری جانب شیخ رشید نے آج لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کیسز میں مسلسل کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے 14 ستمبرسے ٹرینوں کے لاک ڈاؤن سے پہلے کا شیدول بحال کردیا جائے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان ریلوے نے کراچی کو اپنا دوسرا ہیڈکواٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔