کراچی: ہجرت کالونی میں آتشزدگی سے 4 افراد جاں بحق

671

ہجرت کالونی میں خطرناک آگ لگنے کے باعث 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے.

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ہجرت کالونی میں دو منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے جبکہ عمارت میں مزید کچھ افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے.

پولیس کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ، پولیس، رینجرز اور فلاحی ادارے ریسکیو آپریشن میں مصروف ہوگئے اور امدادی کاروائیاں جاری ہیں.

ریسکیو حکام کے مطابق عمارت میں لگی آگ پر فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیوں کی مدد سے قابو پایا گیا اور کولنگ کا عمل جاری ہے جبکہ آگ سے دو عمارتیں اور 2 دکانیں بھی متاثر ہوئی ہیں.