اسرائیل معاہدہ: فلسطین کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، دفترخارجہ

673
سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے15 سال مکمل ہونے پر بھارتی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی

اسلام آباد:پاکستان نے ایک اور عرب ملک بحرین اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے کے اعلان پر کہا ہے کہ فلسطین اور مشرق وسطیٰ کے امن عمل پر پاکستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ اس معاملے پر بھی وزیر اعظم کا  پہلے والا بیان ہی تصور کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے خطے میں امن اور استحکام پاکستان کی اولین ترجیح ہے جبکہ فلسطین پر پاکستان کے اصولی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم فلسطینیوں کے حق خود ارادیت سمیت تمام جائز حقوق کے مکمل ادراک کا عزم کرتے ہیں، ایک منصفانہ، جامع اور دیرپا امن کے لیے پاکستان اقوام متحدہ اور او آئی سی کی متعلقہ قرار دادوں سمیت بین الاقوامی قوانین کے ساتھ دو ریاستی حل کے حامی ہیں جبکہ 1967 سے پہلے کی سرحدوں اور بین المقدس کے بطور دارالحکومت فلسطین کی حمایت کرتے ہیں۔