سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ، سپاہی شہید

629

شمالی وزیرستان :سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب بارودی سرنگ کادھماکہ ہوا ، جس  کے نتیجے میں ایک سپاہی ساجد شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیر ستان میں بویا میر نشاہ روڈ پر واقع چیک پوسٹ کے قریب دیسی ساختہ بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا،بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کا 33سالہ جوان شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بارودی سرنگ کے دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز  کی ایک بڑی تعداد جائے وقوع پر پہنچ گئی،جس کے بعد سیکیورٹی فورس کے جوانوں نے علاقے کا محاصرہ کرکے کلیئرنس آپریشن شروع کردیا۔