کرکٹ کا جنون، ماں نے بیٹے کا دل رکھ لیا

829

بنگلادیش کےدارالحکومت ڈھاکا میں ماں نے بیٹے کا دل رکھنے کیلیے منفرد انداز اپنایا تو تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈھاکا کےمقامی کلب میں بیٹا اپنی ماں کے ہمراہ جلد گراؤنڈ پہنچا تو کوئی کھلاڑی بلکہ کوچ بھی گراؤنڈ نہیں پہنچے تھے تو برقع پہنی ماں نے بیٹے کو خود پریکٹس کرائی۔

 

سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیٹا ماں کو آؤٹ کرنے کے بعد شاہد آفریدی کے انداز میں سیلیبریٹ کررہا ہے۔

 کرکٹ سے جذباتی لگاؤ رکھنے والے شائقین کرکٹ کی جانب سے تصاویرکو بہت پسند کیا جارہا ہے۔