میٹرک کے نتائج کا اعلان، کامیابی کا تناسب 99 فیصد رہا

1096

کراچی میں کورونا وائرس کے باعث پروموٹ کئے جانیوالے طلباء کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹرک بورڈ کراچی نے دسویں جماعت کے جنرل گروپ ریگولر، پرائیویٹ اور خصوصی طلبہ کے نتائج جاری کردیئے ہیں جبکہ رزلٹ ویب سائٹ یا ایس ایم ایس سروس 8583 کے ذریعے دیکھا جاسکتا ہے۔

کورونا وائرس کے باعث رواں سال جنرل گروپ ریگولر میں کامیابی کا تناسب 97.87 فیصد رہا جبکہ پرائیویٹ جنرل گروپ میں کامیابی کا تناسب 98.86 فیصد رہا اور اگر مجموعی نتائج کو دیکھا جائے تو تناسب 99.46 فیصد بنتا ہے۔

واضح رہے کہ کوویڈ-19 کی وبا کے باعث صوبہ سندھ سمیت ملک بھر میں میٹرک کے امتحانات ملتوی کردیے تھے جس کے بعد کمیٹی نے فیصلہ کیا تھا کہ طالب علموں کو بغیر امتحانات پروموٹ کردیا جائے گا۔