طالبان خان کا زیادتی واقعے پر کوئی بیان نہیں آیا،نفیسہ شاہ

218
اسلام آباد: پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما نفیسہ شاہ میڈیا سے گفتگو کررہی ہیں

اسلام آباد ( آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ طالبان خان کا زیادتی واقعے پر کوئی بیان نہیں آیا،سی سی پی او لاہور کے بیان سے ملزمان کو فائدہ پہنچارہا ہے، سہولت کاروں کو گرفتار کر کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے، خوفناک واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، ملزمان کو پاکستان کے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کی مرکزی
سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پلوشہ خان اور پنجاب کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ان کے ہمراہ نذیر ڈھوکی،راولپنڈی ڈویژن کے نائب صدر نعیم کیانی اور ترجمان سیکرٹری جنرل نور الٰہی بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ سی سی پی او لاہو ر نے جو بیان دیا وہ قابل مذمت ہے، سی سی پی او کے سہولت کاروں اور ملزمان کے سہولت کاروں کو بھی کٹہرے میں لایا جائے ۔ چیف جسٹس واقعے کا نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کے بعد اپوزیشن جماعتیں ایسا لائحہ عمل بنائے گی کہ اس حکومت سے عوام کی جان چھوٹ جائے گی۔ پنجاب میں عمران خان وائسرائے کا راج ہے اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار ایجنٹ ہیں جہاں ہر 4 ماہ بعد آئی جی تبدیل ہوتا ہے ۔