شادی لارج، 2 بھائیوں سمیت 4 بچے پانی میں ڈوب کر ہلاک

117

 

شادی لارج(نمائندہ جسارت) شادی لارج کے نزدیک ڈھورو پران میں دو سگے بھائیوں سمیت میں چار بچے نہاتیہوئے ڈوب کر جاں بحق۔غوطہ خوروں نے بچوں کی لاشیں نکالیں۔ والدین کو غشی کے دورے۔ تفصیلات کے مطابق شادی لارج کے نزدیک تھرپارکر کے علاقے سے گزرنے والے ڈھورو پران(نہر) میں نہاتے ہوئے کولہی برادری سے تعلق رکھنے والے چار کمسن بچے ڈوب کر جاںبحق ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی10 سالہ لال چند8 سالہ ٹیکم۔دو بچیاں 8 سالہ مالو10 سالہ کملی کولہی شامل ہیں۔ ڈھورو پران جس میں حالیہ بارشوں کے باعث پانی کی سطح بلند ہے۔ گائوں کے لوگوں نے بتایا کہ بچوں کے والدین مزدوری کرنے زمینوں پر گئے ہوئے تھے۔ بچے نہانے کے لیے ڈھورو پران میں چلے گئے اور بچے ایکدوسرے کو بچاتیہوئے پانی میں ڈوبگئے جن کی لاشیں ایک گھنٹے کے بعد غوطہ خوروں نے نکالیں۔ لاشیں گھر پہنچنے پر
کہرام مچ گیا والدین کو غشی کے دورے پڑنے لگے۔واقعے نے علاقے کی فضا کو سوگوار کر دیا۔پولیس نے روپورٹ درج کرکے بچوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیں ۔