موٹر وے زیادتی کیس: مسلم لیگ ن کا سی سی پی او لاہور کی بر طرفی کا مطالبہ

43

 

اسلام آباد( آن لائن )موٹر وے زیادتی کیس۔ن لیگ کا سی سی پی او لاہور کی برطرفی کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اور نگزیب نے موٹر وے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کے واقعہ پرسخت تشویش کا ظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے اور اس سیاست نہ کی جائے ،یہ درندگی ،مائنڈ سیٹ ایسا ہے جس کو بیان نہیں کیا جا سکتا ،سی سی پی او لاہور کہتے ہیں عورت رات موٹروے پر کیوں گئی سی سی پی او لاہور عمر شیخ کا بیان مجرموں کو تحفظ فراہم کر رہا ہے ،وزیر اعظم ، وزیر اعلی سمیت پوری حکومت خاموش ہے ،ظلم کی انتہا ہے ،ملک میں کوئی قانون نام کی چیز نہیں ، فوری طورپر سی پی او کو نوکری سے نکالا جائے ،واقعہ کی تحقیقات میں دہشت گردی کی دفعات لگائی جائیں۔جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اور نگزیب نے کہاکہ دو دن قبل رات کو موٹروے پر ایک ماں کے ساتھ اجتماعی زیادتی ہوئی ،ماں کو
تین بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔انہوںنے کہاکہ بطور ترجمان مسلم لیگ(ن )بات نہیں کر رہی ہے،تمام مکاتب فکر کی خواتین میرے ساتھ موجود ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اس حیوان کن واقعہ اور درندگی کو بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں،اس پر ظلم کی بات یہ ہے کہ بطور سوسائٹی ہمارے مائنڈ سیٹ درندہ صفت ہیں۔انہوںنے کہاکہ اس واقعے ہر سیاست نہ کی جائے ،ان بیٹوں بیٹیوں اور خاندان کے کیا جذبات ہونگے جب انھیں پتہ چلا ہو گا ۔ انہوںنے کہاکہ یہ درندگی ، مائنڈ سیٹ ایسا ہے جس کو بیان نہیں کیا جا سکتا اور جو محافظ ہیں جو قانون نافذ کرتے ہیں وہ مجرموں کی حفاظت کرتے ہیں اور مظلوموں کے خلاف بات کرتے ہیں،سی سی پی او لاہور کہتے ہیں کہ میں حیران ہوں وہ عورت رات موٹروے پر کیوں گئی یہ وہ کہہ رہا ہے جو محافظ ہے جو لاہور کا پولیس چیف ہے،وہ حیران نہیں کہ اسکے بچوں کے ساتھ زیادتی کی گئی ، سی سی پی او لاہور کا بیان ان مجرموں کو تحفظ فراہم کر رہا ہے ،پوری ریاست خاموش ہے ظلم کی انتہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ ظلم کی یہ انتہا ہے وزیر اعظم، وزیر اعلی سمیت پوری حکومت خاموش ہے، یہ اسوقت کی بات ہے جب آئی جی پنجاب کو تبدیل کرنے کی بات ہو رہی تھی ،وفاقی وزیر اس وقت سی سی پی او لاہور کے بیان کا دفاع کر رہا ہے ،سب سی سی پی او لاہور کے بیان کا دفاع کر رہے ہیںبعد میں سی سی پی او لاہور کہتے ہیں میرا بیان ایسا نہیں تھا غلط مطلب لیا گیا۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ ملک میں گیارہ کروڑ عورتوں کو تحفظ نہیں ،ملک میں کوئی رٹ آف ا سٹیٹ نہیں،ملک میں کوئی قانون نام کی چیز نہیں ۔انہوںنے کہاکہ سی سی پی او لاہور بھی اسی سزا کے مستحق ہیں جو زیادتی کرنے والوں کو دی جائے۔