زیادتی واقعے کے ملزمان کو نشانِ عبر ت بنا دینگے، گورنر پنجاب

165

لاہور (آن لائن) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کرنے والوں کو نشانِ عبرت بنا دیں گے۔ لاہور میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے تحریکِ انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود اور وفود نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ خاتون سے زیادتی کرنے والے درندے بھی
دہشت گرد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس سمیت تمام حکومتی ادارے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کام کر رہے ہیں، قوم کی ہر بیٹی کا تحفظ حکومت کی ذمے داری ہے جو پوری کریں گے۔