وفاقی حکومت ہر لحاظ سے ناکام ہوچکی ہے،مولا بخش چانڈیو

115

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی ترجمان سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان سندھ میں برسات کی قدرتی آفت کو بھی سنجیدہ لینے کے بجائے متاثرین کا مذاق اڑا رہے ہیں، وفاقی حکومت ،معاشی ،ترقیاتی ہر لحاظ سے ناکام ہوچکی ہے، وفاقی حکومت نہیں وفاقی انتظامیہ ہے عمران خان اداروں کو نشانہ بنارہے ہیں عمران خان عوامی لیڈر نہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوںنے حیدرآباد پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے
کیا ۔ انہوںنے کہاکہ بارشوں نے سندھ میں تباہی مچادی ہے اس صورتحال میں وزیر اعظم متاثرین کی مدد کرنے میں سنجیدہ ہونے کے بجائے ان کا مذاق اڑا رہے ہیں انہوںنے کہاکہ خیبر پختونخوا ، پنجاب ، بلوچستان سمیت پورا ملک قدرتی آفت کی زد ہے۔ انہوںنے کہاکہ عوامی لیڈر وہ ہوتا ہے جو عوام کے درمیان ہوعمران خان کہیں نظر نہیں آئے،حکومت نے عوام سے کیا گیا کوئی وعدہ وفا نہیں کیا۔ اس موقع پر پی پی حیدرآباد ڈویژن کے سیکرٹری اطلاعات دوست علی ویسر، پی پی حیدرآباد کے صدر صغیر قریشی، آفتاب خانزادہ بھی موجود تھے ۔