اسپیکر قومی اسمبلی کا خاتون زیادتی کے واقعے کا نوٹس

149

اسلام آباد (آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے لاہور کے علاقہ گجر پوراہ میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے آئی
جی پنجاب انعام غنی کو ٹیلیفون کیا اور ان سے موٹر وے پر خاتون کے ساتھ اجتمائی زیادتی کے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ اسپیکر اسدقیصر نے انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) پنجاب کو واقعے کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسد قیصر کا کہناتھاکہ واقعہ انتہائی وحشیانہ اور شرمناک ہے ایسے واقعات ہمارے سماجی اقدار کے منافی ہیں۔ متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔ اس واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے مطابق قرار واقعی سزاز دی جائے