سی پیک منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے، عاصم باجوہ

97

اسلام آباد (آن لائن )چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر تیز ترین پیشرفت جاری ہے ،گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے کا 80 فیصد کام مکمل ہوگیا ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ ایسٹ بے ایکسپریس وے پر تارکول ڈال دیا گیا۔شاہراہ کی تعمیر سے گوادر بندرگاہ کے آپریشنز میں کئی گنا تیزی آئے گی۔ایسٹ بے ایکسپریس وے، گوادر کی
بندرگاہ کو کوسٹل ہائی وے سے جوڑے گی۔