پاکستان اسٹاک :انڈیکس 42530.67 پوائنٹس کی سطح پر بند

88

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں روا ںکاروباری ہفتے کا اختتام منفی زون میں ہوا اور جمعہ کو کاروبار اتار چڑھائو کے بعد مندی پر ختم ہو،مندی کے سبب مارکیٹ سرمائے میں 35 ارب 36 کروڑ روپے سے زائد کا خسارہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست کارکردگی کا تسلسل جاری تھا، گزشتہ تین کاروباری روز کے دوران کاروبار میں تیزی کے باعث 42 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی تھی۔رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز جمعہ کو ایک مرتبہ پھر کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا، صرف دس بجے کے قریب انڈیکس 200 سے زائد پوائنٹس بڑھ کر 42854.01 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا لیکن اس کے بعد غیر یقینی صورتحال کے باعث انڈیکس مندی زون میں چلا گیا ِ جو کاروبار کے اختتام تک برقرار رہا،ایک موقع پر انڈیکس 222 پوائنٹس کی تیزی سے 42869پوائنٹس تک بھی پہنچالیکن بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی فروخت بڑھنے سے مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی۔