کاروباری برادری کوکراچی پیکج پر عمل درآمد میں شامل کیا جائے، ناصرحیات مگوں

239

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق صدر کے سی سی آئی اور سینئر وائس چیئرمین پاکستان،ترکی مشترکہ بزنس کونسل، ایف پی سی سی آئی نے وزیر اعظم عمران خان کے1100 ارب روپے کے کراچی پیکیج کی تعریف کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کاروباری برادری کو اس پیکج پر عمل درآمد میں شامل کیا جائے۔ ایک بیان میں ناصرحیات مگوںنے نشاندہی کی کہ اسد عمر نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو یکجہتی کے جذبے کے ساتھ کام کرنے کی اپیل کی ہے۔