ایچ ای سی انٹریونیورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ،پمسیٹ کی کامیابی

384

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایچ ای سی انٹر یونی ورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں پمسیٹ نے امپیریل یونیورسٹی لاہور کو اسکے ہوم گراوْنڈ پر 72 رنز سے شکست دیدی۔پمسیٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔بٹ خان نے 65 ناٹ آوْٹ ،زیشان نے 45 اور علی نے 40 رنز بنائے۔جواب میں امپیریل یونیورسٹی 15.2 اوورز میں 110 رنز بناکر آوْٹ ہوگئی۔احمد عالم نے 44 اور شاہد علی نے 22 رنز بنائے۔فاسٹ بولر بٹ خان نے 20 رنز دیکر 5 جبکہ حمزہ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔بٹ خان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔آئی ایس پی گراوْنڈ ملتان پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں پمسیٹ یونیورسٹی نے انسٹیٹیوٹ آف سدرن پنجاب کو باآسانی 6 وکٹوں سے ہرادیا۔آئی ایس پی نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 145 رنز بنائے۔اسد اللہ نے 51 اور سمیر نے 27 رنز بنائے۔بٹ خان نے 30 رنز دیکر تین جبکہ احمد اور حافظ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں پمسیٹ نے چار وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔ اکبر بابر 52 ,بٹ خان 40 اور ذیشان نے 35 رنز بنائے۔ورچوئل گراوْنڈ پر کھیلے گئے تیسرے میچ میں پمسیٹ یونیورسٹی نے ورچوئل یونیورسٹی کو 10 رنز سے ہرادیا۔پمسیٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 165 رنز بنائے۔زیشان نے 55,حافظ امین نے37,اور سعد عالم 35 رنز بنائے۔جواب میں ورچوئل یونیورسٹی 155 رنز بناکر آوْٹ ہوگئی۔