اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید کم ہو کر166روپے ہوگئی

651

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں60پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 166.40روپے سے کم ہو کر 165.80 روپے اور قیمت فروخت 166.60 روپے سے کم ہو کر166روپے ہو گئی جبکہ30پیسے کی کمی سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 166.30روپے سے کم ہو کر 166 روپے اور قیمت فروخت166.70روپے سے کم ہو کر166.40روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں20پیسے کی کمی واقع ہوئی ۔