گیس کے متوقع بحران نے سرمایہ کاروں کی نیندیں اڑا دیں،میاں زاہد

437

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی گیس کی قلت کے متوقع بحران نے سرمایہ کاروں کی نیندیں اڑا دی ہیں۔کوروناوائرس،چینی،گندم اور بارشوں سے ہونے والی تباہی اورکراچی پیکیج پر سیاسی محاذ آرائی کے بعد رہی سہی کسر گیس کے بحران سے نکل جائے گی۔میاں زاہد حسین نے بزنس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ گیس کی طلب کو رسد سے بڑھے ہوئے 10 سال سے زیادہ ہو چکے ہیںاور سالانہ 5 سے 7 لاکھ صا رفین کا اضا فہ ہو رہا ہے او رگیس کی قلت 3.7بلین کیوبک فٹ یومیہ تک پہنچ چکی ہے جو کہ موجودہ سپلائی سے قدرے زیادہ ہے مگر اس کو متوازن بنانے کے لیے کوئی قابل ذکر قدم نہیں اٹھایا گیا ہے اور نہ ہی گزشتہ 20سالوں میں گیس کا کوئی بڑا ذخیرہ دریافت کیا جا سکا ہے۔