علی اکبر کے قاتل جاوید رند کو  گرفتار کیا جائے، ورثا کا مطالبہ

284

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) سیری کے مقام پر قتل ہونے والے علی اکبر کے قاتل کی عدم گرفتاری کیخلاف مقتول کے ورثاء نے سیری پوسٹ کے مین گیٹ پر احتجاج کرتے ہوئے بدین جانے والی اہم شاہراہ بند کردی، جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ 20 مارچ کو سیری پولیس پوسٹ کی حدود میں علی اکبر ولد علی احمد جمالی کا قتل ہوا، مرکزی قاتل جاوید رند کو ابھی تک پولیس نے گرفتار نہیں کیا۔ مقتول کے ورثا نے مطالبہ کیا کہ علی اکبر کے قاتل جاوید رند کو گرفتار کیا جائے۔