پی پی کارکنان سید ناصر حسین شاہ کے غم  میں برابر کے شریک ہیں، پاشا قاضی

87

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی پی ایس 66 کے صدر اور سینئر رہنما پاشا قاضی کی زیر صدارت تعزیتی اجلاس ہوا جس میں امجدی حسین ویگھیو، ارشاد شیخ، جعفر شیخ، نوید شیخ، اسماعیل، یامین قریشی، عمران کلہوڑو نے شرکت کی۔ پاشا قاضی نے صوبائی وزیر بلدیات واطلاعات ناصر حسین شاہ کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ صرف میں بلکہ پیپلز پارٹی حیدر آباد کے تمام کارکنان سید ناصر حسین شاہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالی ان کی والدہ مرحومہ کی مغفرت اور بلند درجات عطا فرمائے۔