مسیحی برادری انسانیت کی خدمت کرکے  مثال قائم کررہی ہے، بشپ کلیم جان

176

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) دی ڈایوسیسز حیدر آباد چرچ آف پاکستان کے نئے نامزد بشپ کمسری کراچی، بلوچستان بشپ کلیم جان کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کا اہتمام کیا گیا جس میں سکھر، حیدر آباد، میرپور خاص کی مسیحی برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ماڈریٹرز بشپ کلیم جان نے کہا کہ انسانیت کی خدمت اصل عبادت ہے، مسیحی برادری انسانیت کی خدمت کرکے مثال قائم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے مارڈیٹرز کا شکر گزار ہوں، جن کے سبب مجھ پشپ آف کراچی اور بلوچستان کا عہدہ ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امن پسند ہیں اور امن کا درس دیتے ہیں۔ واضح رہے کہ ماڈریٹرز بشپ کمسری کراچی اور بلوچستان بشپ صادق ڈینل کی 4 ستمبر کو ریٹائر منٹ کے بعد بشپ کلیم جان نے اپنے عہدہ سنبھالا ہے۔